Lured by bonuses, WAPDA officials exposed citizens to dangers

بونس کی لالچ میں واپڈا حکام نے شہریوں کو خطرات کے سامنے لا کھڑا کیا

ضلع بھر میں ایک طرف بدامنی اور چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، تو دوسری جانب واپڈا کے ایس ڈی او ٹانک ون نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی فائدے، بونس اور پروموشن کے حصول کے لیے عوام کی جانوں کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ایس ڈی او نے شہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کی درخواست پی ڈی سی کو ارسال کی، تاہم پی ڈی سی نے یہ کہہ کر درخواست مسترد کردی کہ زیادہ لوڈشیڈنگ سے ٹانک کی پہلے سے خراب امن و امان کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، لہٰذا موجودہ شیڈول برقرار رکھا جائے۔

اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر نے اس فیصلے کو پس پشت ڈال کر مبینہ طور پر فیڈرز کے اڈے کاٹ دیے اور رات بھر بجلی بند رکھ کر پی ڈی سی کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی، جس سے چوروں اور دہشت گرد عناصر کو آسان راستے میسر آگئے۔

اس اقدام سے شہری شدید پریشانی، خوف اور غم و غصے کا شکار ہیں۔ رات بھر کی لوڈشیڈنگ کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی تاریکی میں ڈوبا رہا اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.عوام نے پیسکو چیف سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا حکام کو کنٹرول میں رکھا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کیا جائے گا اور اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری واپڈا پر عائد ہوگی۔