Justice Inam Amin Minhas apologizes for hearing Faiz Hameed's brother's case

جسٹس انعام امین منہاس کی فیض حمید کے بھائی کا کیس سننے سے معذرت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے ضمانت بحالی کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔

فراڈ کیس میں نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی، نجف حمید اپنے وکیل بیرسٹر راجہ قدیر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

دورانِ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ وکیل صاحب اپنے مؤکل کو سمجھائیں ایسے نہیں کرتے، ایسے نہیں ہوتا، میں یہ کیس اب نہیں سنوں گا۔

موٹر سائیکل ایم ٹیگ

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نجف حمید کی ضمانت منسوخ کی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کر کے ضمانت بحال کر دی تھی۔

اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔