Iran has a new Supreme Leader

ایران کو نیا سپریم لیڈر مل گیا

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ان کے صاحبزادے کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادہ مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کا دعویٰ مسترد کردیا تھا۔

پاکستان کا افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاکستان کا افغانستان کی بگرام ائیر بیس پر بڑا حملہ

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ اور مکمل صحتیاب ہیں۔

ایرانی میڈیا نے لکھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ملک کے اہم امور کو دیکھ رہے ہیں۔