Iran claims full control over the Strait of Hormuz, targets more than 10 oil tankers that ignored warnings

ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، وارننگز نظر انداز کرنیوالے 10 سے زائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، ایرانی گارڈز کا دعویٰ

ایرانی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگزکو نظرانداز کرنے والے 10سے زائدآئل ٹینکرزکو نشانہ بنایاہے۔

ایران کی توجہ بحرین میں امریکی پانچویں فلیٹ کو تباہ کرنے پر کیوں ہے؟

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی، امریکی صد رٹرمپ کا کہنا تھا کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔