I am not becoming the president of the Hockey Federation, but I will help the players until the hockey dispute is resolved.

میں ہاکی فیڈریشن کا صدر نہیں بن رہا لیکن ہاکی تنازع حل ہونے تک کھلاڑیوں کی مدد کروں گا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہاکی فیڈریشن کی صدارت سنبھالنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی۔

لاہور میں محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اور پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا۔

زمین کا سب سے بڑا صحرا کون سا ہے

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ہاکی کے معاملات کو منظم کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل رہائش کے انتظامات کی ہدایت دی، جبکہ کیمپ فوری طور پر لگانے اور زخمی کھلاڑیوں کے علاج معالجے کو یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کیا۔

مزید برآں، چھ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ آنے پر اعلان کردہ فی کھلاڑی دس، دس لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ملاقات اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔