Health Minister issues notice after video emerges of competition in maternity operations at Lady Willingdon Hospital

لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں زچگی آپریشنز کا مقابلہ، ویڈیو سامنے آنے پر وزیر صحت کا نوٹس

لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں 2 زچگی آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے آپس میں مقابلہ کیا جس کی تھیٹر میں بنی گئی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دو خواتین کے سی سیکشن (آپریشن) کے دوران ڈاکٹر طیبہ اور ڈاکٹر عائشہ کی ٹیمیں تھیٹر میں موجود تھیں۔

ایران جنگ رکوانے کا مشن ، اسلام آباد میں 29 ، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا

اس دوران تھیٹر میں کھڑی سٹاف نے ویڈیو بنائی اور بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیز ترین آپریشن کرنے کا مقابلہ چل رہا ہے جس کا فیصلہ ڈاکٹر عیسیٰ کریں گے۔

ویڈیو بنانے والی لڑکیوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ڈاکٹر طیبہ کی سپورٹر ہے اور دوسری ڈاکٹر عائشہ کی ہے اور دونوں کے درمیان فُل مقابلہ چل رہا ہے۔