Harassment of Pakistani diplomats continues in India

بھارت میں پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری

بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارت کاروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے گھروں کی انٹرنیٹ سہولیات وقتاً فوقتاً معطل کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستانی سفارت کاروں کو مدت ختم ہونے سے قبل ہی رہائش گاہیں خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

مانچسٹر پولیس کی پاکستانی کرکٹر حیدر علی سے متعلق تفصیلات جاری

ذرائع کے مطابق اب تک چار سے پانچ پاکستانی سفارت کاروں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیے جانے کے احکامات موصول ہو چکے ہیں، حالانکہ یہ احکامات ان کے کرایہ جاتی معاہدے کی مدت مکمل ہونے سے پہلے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔