For the first time in history, two women terrorism court in Lahore

‏تاریخ میں پہلی مرتبہ دو خواتین کو دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا

تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک لبیک پاکستان (TLP) کی دو خواتین کو دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔گرفتار خواتین میں حافظہ شمائلہ شامل ہیں، جو شیخوپورہ میں مدرسے میں تدریس کے فرائض انجام دیتی ہیں اور وہاں کے علامہ کی اہلیہ ہیں۔ دوسری خاتون اللہ معافی زوجہ غلام مصطفیٰ کو شرقپور سے گرفتار کیا گیا۔

خوف کی نفسیات

پولیس کے مطابق دونوں پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ عدالت نمبر 2 نے دونوں خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔یاد رہے کہ سانحہ مریدکے کے روز بھی کئی خواتین کو سعد رضوی کے گھر اور مختلف مدرسوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں بیشتر کو چھوڑ دیا گیا، مگر ذرائع کے مطابق ان 32 خواتین سے سادہ کاغذوں پر انگوٹھے لگوا کر ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔