گردے جسم کا وہ نازک عضو ہیں جو خون کو صاف کرتے اور فاضل مادوں کو خارج کرتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گردے صحت مند اور مضبوط رہیں تو اپنی روزمرہ خوراک میں درج ذیل غذائیں ضرور شامل کریں:
گردوں کے لیے مفید غذائیں:
1️⃣ پیاز – خون کو صاف کرنے اور جسم سے زہریلے مادے نکالنے میں مددگار۔
2️⃣ ادرک – گردوں میں سوجن اور جراثیم کے خلاف قدرتی دوا۔
3️⃣ مچھلی – اومیگا تھری سے بھرپور، گردوں کے افعال بہتر بناتی ہے۔
4️⃣ شملہ مرچ – وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور، گردوں کو تازگی بخشتی ہے۔
کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
5️⃣ گوبھی اور بند گوبھی – زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
6️⃣ انڈے – پروٹین کا بہترین ذریعہ، گردوں کے خلیوں کی تعمیر میں مددگار۔
7️⃣ سیب – جسم سے فاضل نمکیات اور یورک ایسڈ کو کم کرتا ہے۔
8️⃣ زیتون – کولیسٹرول اور بلڈ پریشر متوازن رکھتا ہے، گردوں پر دباؤ کم کرتا ہے۔
9️⃣ ہری سبزیاں – جسم کو وٹامنز، منرلز اور قدرتی توانائی فراہم کرتی ہیں۔
🔟 بلیو بیری – گردوں میں سوزش اور آکسیڈیٹو نقصان سے بچاتی ہے۔
1️⃣1️⃣ تارا میرا کے پتے – گردوں کے افعال کو بہتر بناتے اور خون صاف کرتے ہیں۔
💧 زیادہ پانی پینا، کم نمک اور پرہیزی غذاؤں کا انتخاب بھی گردوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔




