Final investigation report on Gul Plaza tragedy ready, cause of fire revealed

سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی

کمشنر کراچی نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے مرتب کی ہے جسے کمشنر کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں گل پلازہ میں آتشزدگی کی وجوہات، آگ بجھانے کے اقدامات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق مکمل تفصیلات شامل کی گئی ہیں، اس کے علاوہ متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو حکام سے حاصل کردہ معلومات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

پنجاب میں بسنت سے قبل دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر واقع فلاور شاپ میں ایک بچے کے ہاتھوں آگ لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کے ذریعے مختلف حصوں تک پہنچ گئی، اس سانحے میں مجموعی طور پر 79 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی جبکہ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع رات 10 بج کر 26 منٹ پر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی رات 10 بج کر 30 منٹ پر موقع پر پہنچے، پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ بعد رات 10 بج کر 37 منٹ پر گل پلازہ پہنچا جبکہ ریسکیو 1122 کا عملہ رات 10 بج کر 53 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچا۔