اطلاعات کے مطابق مرزا محمد علی جہلمی کو پنجاب پولیس نے ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے احکامات پرحراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان قائم رکھنے کے لیے اٹھایا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔




