DPS World Pakistan 2025, the largest international exhibition

ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج انڈسٹری کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025 لاہور میں منعقد ہو گی

ڈیجیٹل پرنٹنگ، سائن ایج اور متعلقہ ٹیکنالوجیز پر مبنی ملک کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025 کا انعقاد 25 سے 27 جولائی تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گا۔ فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام اس تین روزہ نمائش میں 100 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔ یہ کمپنیاں جدید ترین مشینری، مصنوعات، ٹیکنالوجی اور سلوشنز پیش کریں گی، جو پرنٹنگ اور سائن ایج کے شعبے میں نمایاں تبدیلیوں کا باعث بنیں گی۔ نمائش میں پیش کی جانے والی مصنوعات میں ڈیجیٹل پرنٹرز، ان میں ڈالنے والی سیاحی، لارج فارمیٹ ڈسپلے، لیزر کٹنگ مشینیں اور جدید سائن ایج سسٹمز شامل ہیں، جو اشتیہارات، پیکجنگ، ریٹیل، ٹیکسٹائل اور برانڈنگ سمیت کئی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025 میں شرکاء کو براہِ راست ڈیموز دیکھنے، نئی مصنوعات کی ایجادات میں شرکت کرنے اور دنیا بھر کے ماہرین، مینوفیکچررز، سپلائرز اور تکنیکی ماہرین سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ ایونٹ انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز کے لیے سیکھنے، روابط بڑھانے اور مستقبل کی شراکت داریوں کے قیام کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ، کھلی کچہری میں درخواست

اس موقع پر فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا، “ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان صرف ایک نمائش نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو پاکستان میں پرنٹنگ اور سائن ایج کی صنعت کے مستقبل کو نئی سمت دیتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک ایسا بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں جہاں جدت، ترقی اور کاروباری روابط کے دروازے کھلتے ہیں۔ ”
ڈی پی ایس ورلڈ پاکستان 2025 نمائش پرنٹنگ اور سائن ایج انڈسٹری کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور مقامی و عالمی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر تعاون اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔یہ نمائش کاروباری اداروں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے صنعت کی سمت کا تعین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔