Son attacks mother with knives, plea filed in open court

سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ، کھلی کچہری میں درخواست

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کابزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن

ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت

بورھے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی

دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔ فیصل کامران

کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا

ایس پی سول لائنز، ایس ایچ اوز شادباغ، شاہدرہ ٹاؤن بعد از تصدیق کارروائی کا حکم

لاری اڈا میں رکشہ کھڑا کرنے پر تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او کا تصدیق کا حکم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں فورس کی پروموشن کا عمل تیزی سےجاری،

غنڈہ گردی ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری

کھلی کچہری میں لین دین معاملات پر فراڈ، لڑائی جھگڑے و دیگر شکایات موصول ہوئیں

ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات

شہریوں کی موجودگی میں متعلقہ افسران کو ٹیلی فون پر براہ راست ہدایات دی گئیں

جرائم کا انسداد، انصا ف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیحات ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، فیصل کامران

عوامی شکایات کے ازالے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری ہوتی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

شہری مکمل بھروسے اور اعتماد کے ساتھ شکایات لائیں، فوری ایکشن ہو گا، فیصل کامران