Dispute between dealers and sugar mill owners continues,

ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان میں تنازع برقرار، بازار میں چینی کی سپلائی آج بھی معطل

شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سہیل ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر ڈیلرز کو آج بھی چینی 165 روپے پر نہیں مل سکی اس لیے بازار میں آج بھی چینی کی سپلائی معطل رہے گی۔

سہیل ملک نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے وزارت سے مل کر چینی ایکسپورٹ کرا دی، اربوں روپے کا منافع شوگرملز مالکان ہڑپ کرگئے، اب چینی بحران آیا تو ذمہ دار صرف ڈیلرز کو قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اس وقت روپوش ہو چکے ہیں، شوگر ملز مالکان بحران پر براہ راست مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

کے الیکٹرک کا حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

ذرائع شوگر ملز کے مطابق چینی اسٹاک کی کمی نہیں ہمارا مؤقف حکومت کو معلوم ہے۔

یاد رہےکہ حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کرنے کے باوجود عوام کو سستی چینی میسر نہیں۔

لاہور اور اسلام آباد کے بعد اب کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی نایاب ہوگئی ہے، جہاں چینی دستیاب ہے وہاں اس کی قیمت 200 روپے فی کلو تک ہے۔