پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال کے طویل عرصے کے بعد براہ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں۔
بنگلادیش کی بیمان ایئر کی پہلی پرواز 14 سال بعد مسافروں کو ڈھاکا سے لے کر کراچی پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر جہاز کا تاریخی استقبال کیا گیا۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں یکساں اوقات اذان و نماز کا فیصلہ کرلیا گیا
رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ خود موجود تھے۔




