پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ اسکول میں دہـشت گردی کا نشانہ بننے والے 5 جوانوں کی کچھ عرصے میں شادیاں ہونی تھیں۔
10 اکتوبر کو ڈیرا اسماعیل خان پولیس ٹریننگ اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے 5 جوان دانیال، جلال، فرحان ، مدثر اور انوار شـہـید ہوئے۔
حکام اور اہلخانہ کے مطابق پانچوں نوجوان کچھ عرصہ قبل ہی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے تھے جب کہ جلد ہی ان کی شادیاں بھی ہونی تھیں۔
مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف میں بننے والا ’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبہ کیا ہے؟
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھروں میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں مگر بیٹوں کے سروں پر سہرا دیکھنے والے والدین کے خواب بکھرگئے۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہـشت گردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شـہـید ہوئے تھے جب کہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا تھا۔




