Big action regarding mobile package prices

موبائل پیکجز کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا ایکشن

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل پیکجز کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا ایکشن لیتے ہوئے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اب پیکجز کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ کے بجائے صرف سہ ماہی (کوارٹرلی) بنیادوں پر کیا جا سکے گا….!!!!

موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 کا نفاذ:

تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کے بعد ہاتھ کھول دیں یا حلقہ باندھ کر رکھیں؟

پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ’موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025‘ نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اس نئے منظم اور متوازن ٹیرف نظام کے تحت اب کمپنیاں اپنی مرضی سے ہر ماہ قیمتیں نہیں بڑھا سکیں گی۔ کمپنیوں کو گزشتہ سال کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف 10 سے 20 فیصد تک اضافے کی اجازت دی جائے گی….!!!!

نئے ضوابط کے تحت ٹیلی کام کمپنیاں اب کوئی بھی نیا پیکج متعارف کروانے یا موجودہ نرخوں میں ردوبدل کرنے سے قبل پی ٹی اے سے پیشگی منظوری لینے کی پابند ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور ٹیلی کام مارکیٹ میں استحکام لانا ہے.