ضلع کیچ میں ایک اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مقامی ذرائع کے مطابق نرگس نامی بلوچ خاتون نے BLA کے انٹیلی جنس یونٹ کے لیے کام کرنے اور فورسز کی نقل و حرکت کی مخبری سے انکار کیا تو اسے زبردستی اغواء کر لیا گیا، اطلاعات کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر سمیت اغواء کر کے گاڑی میں ڈالا گیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر شوہر کو گاڑی سے نیچے پھینک دیا گیا.
مقامی افراد نے تصدیق کی ہے کہ جب خاتون کے شوہر نے گاڑی کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو موٹر سائیکلوں پر سوار BLA کے مسلح کارندوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد BLA کے جھنڈے لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، یہ واقعہ واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ BLA نہ صرف خوف اور جبر کے ذریعے عام شہریوں کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ خواتین کو دباؤ، تشدد اور اغواء جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے استعمال کرنا اس کے منظم دہشتگرد طریقۂ کار کا حصہ بن چکا ہے.
دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنائی جائے گی
مخبری سے انکار پر ایک خاتون کو نشانہ بنانا کسی سیاسی جدوجہد یا مزاحمت کی علامت نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے جو بلوچ معاشرے کے اقدار، عزت اور سلامتی پر براہ راست حملہ ہے، اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ BLA نظریے کے نام پر جرائم کرنے والا ایسا گروہ ہے جو بندوق کے زور پر خوف پھیلا کر بے گناہ خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے۔




