گیس سیکٹر کا 2800 ارب گردشی قرضے کا حکومت نے حل ڈھونڈ لیا جس کے تحت بجلی شعبےکی طرح گیس کےشعبے میں بھی گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے صارفین پر بوجھ ڈالا جائیگا۔
اس حوالے سے کئی تجاویز زیرغور ہیں، 3 سے 10روپے کی خصوصی پیٹرولیم لیوی عائد کی جاسکتی ہے،گیس کی قیمتیں بھی بڑھائی جاسکتی ہیں، ٹاسک فورس سرگرم ہے جب کہ 2 ہزارارب قرضہ ختم کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لیا جائیگا، ادائیگی عوام پیٹرولیم لیوی کے ذریعے کرینگے ۔
پاکستان میں 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
گیس قیمتوں میں اضافہ بھی زیر غور ہے، سود اور سرچارج کے باقی 800 ارب جزوی معافی یا ادائیگی سے ختم ہونگے۔