Business personalities meet Field Marshal Asim Munir

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کاروباری شخصیات کی ملاقات

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت سے متعلق بریف کیا گیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ معاشی اصلاحات کیلئے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں اور بجٹ سے متعلق کاروباری برداری کے تحفظات کو دو رکیا جائے۔
ذرائع کے مطابق سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی سربراہی میں کاروباری شخصیات نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، ملاقات میں اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد اور ایس ایم تنویر اور دیگر موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر کے صدور بھی شریک تھے۔

جامعہ این ای ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں 9388 طلبہ کی شرکت، اندرون سندھ کے تعلیمی معیار پر سوالات اٹھنے لگے

گوہر اعجاز نے بتایا کہ ملاقات میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکو ملکی معیشت سے متعلق بریف کیا گیا۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام دکھائی دے رہا ہے، کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کر رہی ہے، معاشی اصلاحات کے لیے کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کیا جائے۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت کو آگے چلایا جائے گا، بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں جبکہ ملکی کپاس اور کسانوں کو تحفظ دیا جائے۔