یوٹیلیٹی

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: کم آمدنی والے طبقے کے لیے بری خبر

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی مرحلہ وار بندش کا عمل تیز کر دیا

کراچی: وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں مزید 17 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں صرف 35 اسٹورز باقی رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔ چینی کا اسٹاک تقریباً ختم ہو چکا ہے جبکہ آٹے کی فراہمی گزشتہ ایک سال سے مکمل طور پر بند ہے۔ عوام کو پہلے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی سبسڈی سے محروم کر دیا گیا تھا جو ایک سال قبل ختم کی گئی تھی۔

عوامی حلقوں میں اس صورتحال پر تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کم آمدنی والے طبقے کے لیے سستے داموں راشن حاصل کرنے کا واحد ذریعہ تھے۔ حکومت کی جانب سے مزید اسٹورز کی بندش کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔