پارکنگ

کے ایم سی نے پارکنگ فیس ختم کر دی: آج سے تمام پارکنگ سائٹس مفت

کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس آج سے مفت

کراچی: کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام چارجڈ پارکنگ سائٹس پر آج سے پارکنگ بالکل مفت کر دی گئی ہے۔ مقامی اخبار ’’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں شہریوں کے لیے پارکنگ فیس ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جو اب عملی شکل اختیار کر گیا ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کو پارکنگ فیس کی مد میں 4 سے 5 کروڑ روپے سالانہ آمدن کی ضرورت نہیں رہی، کیونکہ ادارہ اب اپنے وسائل سے مستحکم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق، کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں میں سے 46 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ شہری اب بغیر کسی اضافی لاگت کے اپنی گاڑیاں کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس پر کھڑی کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔