داتا دربار پر 982ویں غسل مبارک کی تیاریوں کا جائزہ، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا دورہ
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی اور 982 ویں سالانہ غسل مبارک کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ احسان جمالی اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
کمیٹی نے غسل مبارک کے انتظامات، سیکورٹی اور سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور زائرین کی سہولت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔




