نادرا اور محکمہ پاسپورٹ نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ پر والد کے ساتھ ماں کا نام بھی درج کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ عوامی مطالبے کے بعد کیا گیا ہے
تاکہ دستاویزات میں ماں کی شناخت کو بھی تسلیم کیا جا سکے۔
پاکستانی پاسپورٹ میں اب ماں کا نام بھی شامل ہوگا!
ماں کا نام شامل کروانے کے لیے شہریوں کو پہلے نادرا ریکارڈ (CNIC/NICOP) میں ماں کا نام درج کروانا ہوگا۔ یہ سہولت نئے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید دونوں کے لیے دستیاب ہے