موٹاپے (Obesity) کا علاج ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے کیونکہ صحت مند غذا کا استعمال اور باقاعدہ ورزش کرنا پاکستان کی آبادی کے ایک بڑے طبقے کو ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور گردوں کے امراض سے بچا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے دو روزہ “موٹاپے(Obesity) کے علاج کے بارے میں آگاہی فاہم کرنے کیلئے منعقدہ ورکشاپ کے دوران کیا۔
میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں اس ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔
ورکشاپ کے پہلے دن ذیابیطس اور اینڈوکرائنولوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی پر مفید سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کی آبادی کے لیے موٹاپا( Obesity) ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں زائد الوزن اور موٹاپے کے شکار افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے، اور ملک کی نصف آبادی ان زمروں میں آتی ہے۔ یہ امر بھی نہایت اہم ہے کہ ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے مطابق 2030 تک پاکستان کے 54 لاکھ اسکول جانے والے بچے موٹاپے کا شکار ہو جائیں گے۔
میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ کی جانب سے موٹاپے کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ ورلشاپ کا مقصد اس سنگین مسئلے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
پروفیسر بلال بن یونس نے ورکشاپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: “موٹاپے کی روک تھام اور اس پر قابو پانا ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ امر نہایت اہم ہے کہ پاکستان میں اپری ڈایابیٹک (ذیابیطس سے پہلے کی حالت) افراد کی اکثریت موٹاپے کا شکار ہے۔ اگر اس مرحلے پر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو یہ افراد جلد ہی ذیابیطس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ہمیں موٹاپے کے منفی اثرات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔”
گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی نافذ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
ڈاکٹر عائلہ خان نے “موٹاپے کے علاج کے لیے مخصوص سیٹ اپس اور ان کے عالمی معیار” پر روشنی ڈالی۔
عامر نوید نے موٹاپے سے آگاہی اور اس کے علاج سے متعلق میکٹر کا وژن پیش کیا۔ انہوں نے منصوبے کے دائرہ کار پر تفصیلی گفتگو کی اور معاشرے کو موٹاپے کے خطرے سے بچانے کے لیے ممکنہ اقدامات تجویز کیے۔
اختتامی اجلاس کے دوران میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ اور اس کے متعدد شراکتی اداروں جیسے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA)، اولا ڈاک، مرہم، صحت کہانی اور لائنز کلب کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔
میکٹر انٹرنیشنل کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کو اپنا شراکت دار بنا کر خوشی ہے کیونکہ اس سے انہیں پمز، شفا اور CDA کے تحت کام کرنے والے دیگر طبی اداروں میں موٹاپے سے متعلق آگاہی اور علاج کے پروگرام شروع کرنے کا موقع ملے گا۔
لائنز کلب کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے میکٹر انٹرنیشنل کو ملک کے مختلف شہروں میں موٹاپے سے متعلق آگاہی پروگرام لے جانے میں مدد ملے گی۔
عامر نوید، نائب صدر، میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ کسی بھی بیماری کی تشخیص نہایت ضروری ہے۔ جب تک درست تشخیص نہ ہو، مریض کا مؤثر علاج ممکن نہیں۔ بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سطح پر شراکت داریاں قائم کرنا بہت ضروری ہے۔