What will the weather be like over the next 24 hours?

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 8کلو میٹرفی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے