وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے وزیراعظم عمران خان کے ’امریکہ کے غلام‘ سے متعلق حالیہ بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں اور وہ اسے سفارتی ذرائع سے جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم عمران نے افغانستان میں ان کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طویل عرصے سے امریکہ کا ’’غلام‘‘ نہ بننے کا موقف برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد بھی اسی طرح کی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور ماضی کے حکمرانوں پر “امریکہ کے سامنے جھکنے” اور ملک میں ڈرون حملوں کی اجازت دینے کا الزام لگایا ہے۔
وزیراعظم عمران خان جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ بھی ہیں، انہوں نے 10 جنوری 2012 کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ “امریکہ: ہم آپ کے دوست ہوں گے، آپ کے غلام نہیں، ہم آپ کو افغانستان سے نکلنے میں مدد کریں گے، لیکن آپ کے لیے فوجی آپریشن شروع نہیں کریں گے۔”
US: We will be your friend, not your slave. We will help you withdraw from Afghanistan, but will not launch military operation for you
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2012