ازبکستان کے صدر 3 مارچ کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پرسوں بروز جمعرات تین مارچ کو ازبکستان کے صدر ‏H.E Shavkat Miromonovich Mirziyoyev ‏دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

تین مارچ کی شام وزیراعظم پاکستان معزز مہمان کےاعزاز میں عشائیہ پر انکی میزبانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔