پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر پیشہ ورانہ اور غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں، جن میں وہ وردی میں غیر ذمہ دارانہ حرکات کرتے نظر آئے۔ ان حرکات سے پولیس فورس کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر ڈی آئی جی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والا شہری مقدمے سے بری
ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس فورس ایک باوقار اور ڈسپلن والا ادارہ ہے، اور کسی بھی اہلکار کو اس ادارے کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے تمام اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنے اور پیشہ ورانہ حدود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔