اسلام آباد: امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف بیرون ملک سے آنے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی نے مؤقر ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کو وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر کے حوالے سے ایک سوالنامہ بھیجا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار کے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے جلسہ عام میں ایک کاغذ کو لہراتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ وہ خط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے پرانے لیڈروں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہمیں دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ انہوں ںے اپنی تقریر میں بانی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کا بھی حوالہ دیا تھا۔