اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ٹی ایل پی لائرز ونگ سندھ
غیر آئینی فیصلہ گستاخوں کے لیئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا اور گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔ ٹی ایل پی لائرز ونگ سندھ
عدالت نے جانبدارانہ یکطرفہ سماعت کرتے ہوئے اجلت میں متنازعہ فیصلہ سُنایا جو کسی بھی فریق کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ٹی ایل پی لائرز ونگ سندھ
متنازعہ و غیر آئینی فیصلہ ملک میں انتشار کا سبب بن سکتا ہے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دلی آزاری ہوئی ہے۔ ٹی ایل پی لائرز ونگ سندھ
حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ گستاخوں کے تحفظ کے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹی ایل پی لائرز ونگ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی لاڑکانہ اور متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز کے لیئے شاباش کا پیغام۔۔
حیدرآباد ( ) تحریک لبیک پاکستان لائرز ونگ کا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ٹی ایل پی سندھ کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈوکیٹ۔کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی ایڈوائزر حیدرآباد ذولفقار علی چانڈیو ایڈوکیٹ’ممبران مرتضیٰ میمن ایڈوکیٹ، خالد قادری ایڈوکیٹ، شعیب چانڈیو ایڈوکیٹ میرپورخاص سے عبدالستار جنجہی ایڈوکیٹ معین الدین اختر ایڈوکیٹ، لاڑکانہ سے وسیم رضا میمن ایڈوکیٹ، جامشورو سے مشتاق ابڑو ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے توہیں مذہب کے مقدمات سے متعلق تحقیقات کے لیئے کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کہا کہ توہین مذہب مقدمات میں تحقیقات کے لیئے کمیشن تشکیل دیئے جانے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو خلاف آئین اور خلاف شریعت قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتے ہیں متنازعہ و غیر آئینی فیصلہ ملک میں انتشار کا سبب بن سکتا ہے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دلی آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر آئینی فیصلہ گستاخوں کے لیئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا اور گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہوگا غیر آئینی پٹیشنز کو جانبدارانہ انداز میں سماعت کرتے ہوئے توہینِ رسالت کے ملزمان کی حمایت میں فیصلہ دینا اور توہینِ مذہب کے مقدمات کی جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ماورائے آئین کمیشن تشکیل دینے کا حکم دینا نہایت افسوسناک، شرمناک اور اسلام دشمن رویے کی غمازی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے جانبدارانہ یکطرفہ سماعت کرتے ہوئے اجلت میں متنازعہ فیصلہ سُنایا جو کسی بھی فریق کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں متنبہ کیا گیا کہ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ گستاخوں کے تحفظ جیسے کسی غیر آئینی و غیر شرعی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔