پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر ردعمل دیا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔
سندھ میں گورنر راج لگانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا،
بوکھلاہٹ اور بدحواسی اتنی کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات سے متعلق غور فکر شروع کردیا گیا، یاد رکھنا آئین سے انحراف کا نتیجہ بہت ہی بھیانک ہوگا— Dr. Sharmila sahibah faruqui (Phd) s.i (@sharmilafaruqi) March 18, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بوکھلاہٹ اور بدحواسی اتنی کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات سے متعلق غور فکر شروع کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا آئین سے انحراف کا نتیجہ بہت ہی بھیانک ہوگا
یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے بعد وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گونرر راج لگا دیں۔