Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah visits rain-affected areas

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا حیدرآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء؛ شرجیل میمن، جام خان شورو، میئر کاشف شورو، کمشنر بلال میمن اور ڈپٹی کمشنر موجود

وزیراعلیٰ سندھ کا سول لائنز، ٹھنڈی سڑک، آٹو بھان روڈ، پمپنگ اسٹیشن اور ریلوے انڈرپاس کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیشن کے ارگرد تمام روڈز سے بارش کے پانی کی نقاصی اور صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی

فتح چوک، مکی شاہ روڈ اور قاضی قیوم روڈ قاسم آباد میں برساتی صورتحال کا بھی وزیراعلیٰ سندھ نے جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر تعمیر سڑکوں کا کام کو تیز کرنے کی ہدایت

سید مراد علی شاہ نے شہر کے کچھ علاقوں میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کی ہدایات

حیدرآباد میں 14 جولائی کو کلاوڈ برسٹ کے باعث ایک گھنٹے میں 107 ملی میٹر بارش ہوئی، ڈی سی کی بریفنگ

لطیف آباد میں 91 ملی میٹر اور قاسم آباد میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

90 فیصد علاقوں سے 10 گھنٹوں میں بارش کا پانی نکال دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ نے ریلوے انڈرپاس اور نشیبی علاقوں پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی

حیدرآباس سٹی میں بارش کے دوران حادثی میں ایک شخص جاں بحق ہوا، وزیراعلیٰ کو آگاہی

پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

حیدرآباد میں بارش کے دوران جانی نقصان پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس

بارش کے دوران عوامی تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

حیدرآباد کے بعد سب سے زیادہ بارش دادو میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

سیہون میں 11 ملی میٹز، مٹیاری 10 ملی میٹر، ٹنڈو الہیار میں 26 ملی میٹر اور ٹنڈو محمد خان میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی

ماتلی میں 39 ملی میٹر، کھارو چھان 9اور 10 ملی میٹر گھوڑا باری میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی

سید مراد علی شاہ کو مختلف اضلاع میں بارش کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت

بارش کے بعد شہری سہولیات کی جلد از جلد بحالی یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کی ضلعی انتظامیہ کو مؤثر نگرانی اور رپورٹنگ کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا زیر تعمیر عبدالستار ایدھی فلائی اوور کا دورہ

سید مراد علی شاہ نے فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی