حوثیوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک، 10 افراد سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب:یمنی وزیر کا انکشاف– فیصل بن احمد یمن کے حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے “العربیہ ” کو بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والے یونانی تجارتی جہاز “ایٹرنٹی سی” کے 10 عملے کے ارکان محفوظ رہتے ہوئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
وزیر اعلی پنجاب کا ویژن: ٹریفک قوانین کی پاسداری ہماری مشترکہ ذمہ داری
حوثی دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے “ایٹرنٹی سی” کے چند افراد کو “محفوظ مقام” پر منتقل کیا، تاہم امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثیوں نے حملے کے بعد بچ جانے والے افراد کو اغوا کیا۔ یاد رہے کہ یہ جہاز لائبیریا کے پرچم تلے چل رہا تھا جو ایک یونانی کمپنی کے زیر انتظام اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت صومالیہ کو امدادی سامان پہنچا رہا تھا۔
یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق و قانونی امور احمد عرمان نے تصدیق کی کہ 7 جولائی کو ہونے والے حملے میں ڈرون اور چھ میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں جہاز کے چار افراد ہلاک ہوئے، جبکہ باقی ماندہ افراد کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔ “ایٹرنٹی سی” پر کل عملہ تقریباً 25 افراد پر مشتمل تھا۔