روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کانز فلم میلے کا بھی بڑا اعلان سامنے آگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کانز فلم فیسٹول نے روسی وفود پر پابندی کا اعلان کردیا۔ کانز فلم فیسٹول کا کہنا ہے کہ مئی میں ہونے والے ایونٹ میں روسی وفود کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔
اس نے اپنے بیان میں کہا کہ یوکرینی عوام کے لیے اپنی تمام تر حمایت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، ہم روس اور اس کے رویے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔