معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کے وطن واپسی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے 25 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کردیا۔
توہین اور مذہبی معاملات کے باعث شہزاد بھٹی اور رجب بٹ کے درمیان تنازع چل رہا ہے جس کے دوران شہزاد بھٹی نے پاکستان سے فرار ہونے والے یوٹیوبر کو وطن واپس آنے کا چیلنج دیا۔
رجب بٹ اور شہزاد بھٹی کے نئے تنازع کے بعد دونوں کے حامی بھی میدان میں آگئے ہیں اور حمایت کررہے ہیں۔
شہزاد بھٹی نے رجب بٹ کو صحابہ کی شان میں توہین_آمیز الفاظ استعمال کرنے پر کہا کہ تم پاکستان آؤ تو تمھیں دیکھ لیں گے، بعد میں چاہے کوئی ادارہ لے جائے مگر تمھیں ایک بار سبق ضرور سکھاؤں گا۔
شہزاد بھٹی نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چاہے ایک مہینہ اور باہر گزار لو مگر پاکستان آؤ، یہ میرا تمھارے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری کوئی ایک بھی ایسی چیز سامنے لے آؤ جس میں کسی غریب کے ساتھ زیادتی کی ہو یا پھر غلط الفاظ کا استعمال کیا ہو.
سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ
دوسری جانب رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو مجھے پاکستان نہیں آنا تھا لیکن اب پاکستان ضرور آؤں گا اور میں تمھارے چیلنج پر 25 جولائی کو وطن واپس آرہا ہوں، تم کسی مقام کا انتخاب کرلو کیونکہ لاہور میں تھمیں گھسنے نہیں دوں گا اور پنڈی تم آنہیں سکتے ہو۔
انہوں نے شہزاد بھٹی کو کہا کہ تم دین کے ٹھیکدار نہیں جو مجھے سزا سناؤ، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں اور مجھے اپنے اداروں پر مکمل یقین و اعتماد ہے۔
رجب بٹ نے کہا کہ میں پاکستان سے بھاگا نہیں بلکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بیرون ملک آنا پڑا ہے، 25 جولائی کو آرہا ہوں جو کرسکتے ہو کر لینا۔
یوٹیوبر نے شہزاد بھٹی کو کہا کہ درمیان کا کوئی مقام شیخوپورہ، بھیرہ یا جو تمھارا دل کرے منتخب کرو اور اکیلے آنا کیونکہ میں بھی اکیلا ہی ہوں گا پھر دیکھنا کون کس کا کیا کرتا ہے۔
رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تم جن کے کاندھوں پر اڑ رہے ہو اگر میں نے اُن کو تمھارے وائس میسجز بھیج دیئے تو پھر وہی تمھارا کام تمام کردیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ایک وقت تمھیں بڑا بھائی کہا اور سمجھا تھا مگر تم اس قابل نہیں ہو، اس لیے اب میں پاکستان آرہا ہوں اور تم بھی آجانا پھر ساری دنیا کو پتہ چل جائے گا کون کتنے پانی میں ہے۔