ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری
رواں سال صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 4لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری۔ ترجمان
رواں سال لاہور ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 20ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے ترجمان
رواں سال صوبہ بھر میں بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری۔ ترجمان
سال 2025 میں سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ سال کی نسبت 638 فیصد زیادہ کاروائیاں کی گئی۔ ترجمان
صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں سختی سے جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر
سندھ کی جیلوں میں ڈسپلن، شفافیت اور فرض شناسی کا نیا باب شروع
ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، محمد وقاص نذیر
ایکسیڈینٹ کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر
گاڑی میں سوار تمام افراد سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر
قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکنہ کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر
روڈ سیفٹی کمپینز کا سلسلہ پنجاب کے تمام اضلاع سمیت تحصیل ہائے میں بھی جاری ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر
ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی جان کو محفوظ بنائیں۔ محمد وقاص نذیر