پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی رقص کی ویڈیو وائرل

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج نے اپنے کیریبین ٹور کے موقع پر روایتی گیرفونا فیسٹیول کے دوران رقص کیا۔ شاہی جوڑے کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

گیرفونا کمیونٹی نے شاہی جوڑے کو خصوصی تہوار رقص کے ساتھ خوش آمدید کہا، کیٹ اور ولیم دونوں جلد ہی اس میں شامل ہو گئے۔ پرنس ولیمس اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بیلیز میں گیرفونا کمیونٹی کے ساتھ رقص کرکے شاہی مداحوں کے دل جیت لیے۔

خیال رہے ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج اپنے تین بچوں کے بغیر ایک ہفتے کے کیریبین کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے بیلیز میں ابتدائی طور پر بدامنی کے باوجود سفر جاری رکھا اور بعد ازاں ساحلی شہر ہاپکنز کا دورہ کیا۔

ڈیوک اور ڈچس آف کیمبرج کی جانب سے انسٹاگرام پیج پر اپنے رقص کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ واہ! کیا خوش آمدید کہا گیا، یہاں ہاپکنز میں گریفونا کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارنا اور ان کی کچھ روایات کا تجربہ کرنا ایک اعزاز تھا۔ انہوں نے ایسی خاص تقریب کی میزبانی کے لیے ماما جی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بعد ازاں شاہی جوڑے کو مقامی اسکول کے بچوں کے ساتھ ہتھیار جوڑتے اور دائرے میں رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔