کراچی: اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے مشن کے تحت وزیراعظم عمران خان نے متحدہ کے مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم عمران خان کراچی پہنچنے کے بعد سیدھا ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کی قیادت اور پی ٹی آئی اراکین نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم اور متحدہ کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔