واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری ۔
پی ٹی اے نے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ مقامی یا بین الاقوامی نمبروں سے واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کا روپ دھار کر واٹس ایپ لوگو والے پیغامات بھیجے جارہے ہیں، جن میں عموماً ایک یو آر ایل لنک شامل ہوتا ہے۔
پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
ان پیغامات میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ صارف کا اکاؤنٹ کسی اصول کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے یا اس کی سیکیورٹی کے لیے دوبارہ تصدیق درکار ہے۔
ایسے کسی بھی لنک پر ہرگز کلک نہ کریں کونکہ اس سے صارف کا ذاتی ڈیٹا چوری کیا جا سکتا ہے یا واٹس ایپ اکاؤنٹ مکمل ہیک ہو سکتا ہے۔