On the occasion of International Day against Drug Abuse and Illicit

انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے 88 میٹرک ٹن منشیات نذرآتش۔

انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے 88 میٹرک ٹن منشیات نذرآتش کردی گئی عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 3ملین ڈالر سے زائد ہے،گورنر بلوچستان اور دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 88میٹرک ٹن منشیات نذر آتش کی گی ۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بٹن دبا کر منشیات کو نذر آتش کیاپکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 3ملین ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کمانڈر اے این ایف بریگیڈئر عدنان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کے خلاف جنگ میں قوم مل کر کام کرنا ہے حکومت پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لاررہی ہے۔

ریسکیو 1122 کو آرمی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

انسداد منشیات کے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے نوجوانوں کو بھرپورکردار اداکرنا ہے تاکہ اس ناسور سے قوم چھٹکارا پاسکے یہ بات باعث خوشی ہے کہ منشیات کے خلاف بر پور کام ہورہاہے منشیات سب سے زیادہ نوجوان طبقے کو متاثر کررہی ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اہم حکومتی ذمہ داری ہے تعلیمی اداروں سے منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اولین ترجیح ہونی چاہیے اے این ایف نے مشکل حالات میں بڑی کارروائیاں کی ہیں قوم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرے میں منشیات کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدام اٹھائیں۔