پاکستان تحریک انصاف نے 90 روز کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہم اس تحریک میں آر یا پار کریں گے، حکومت میں رہیں یا نا رہیں ہمیں اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور عوام کو متحرک کریں گے۔
لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا عمران خان نے قوم کو شعور دیا، انہوں نے پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کی بات کی، ہمارے خلاف اب بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتناظلم نہیں ہوا جتنا ہمارے ساتھ ہوا، عمران خان کے خلاف کیسز نہیں چلائے جا رہے کیونکہ ان کے خلاف کوئی کیس ہی نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا عمران خان نے خود پر ہونے والے تمام مظالم کے باوجود واضح طور پر کہا ہے کہ میں پاکستان کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن انہوں نے واضح کیا ہے کہ بات صرف ان لوگوں سے ہوگی جن کے پاس اختیارات ہیں۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کی ہدایت پر کل سے 90 روز کی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، تحریک کی قیادت خود عمران خان کریں گے اور ہم ان کے احکامات کے پابند ہیں، ہم اس تحریک کو پاکستان کے ہر گلی، کوچے، محلے اور شہر تک لیکر جائیں گے، ہم اس تحریک کو آر یا پار کریں گے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری حکومت رہتی ہے نہیں رہتی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا 90 روز میں فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں، ان کی ٹائم لائن پر چلنا ہمیں قبول نہیں، دیکھیں گے آئندہ ہمیں کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے، ہم پاکستانی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن ہمارے خلاف دوبارہ فسطائی مہم چلائی جارہی ہے