Mysterious death of rape victim who went to father's house

فیصلے کیلئے وڈیرے کے گھر جانیوالی زیادتی کا شکار لڑکی کی پراسرار موت

نوشہروفیروز میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد فیصلے لیے وڈیرے کے پاس جانے والی لڑکی پراسرار طور پر انتقال کر گئی۔

ڈی ایس پی نوشہرو فیروز کے مطابق محبت ڈیرو میں دو ہفتے قبل لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی ہوئی تھی، فریقین فیصلے کے لیے وڈیرے کے پاس گئے تھے۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ فیصلہ ہونے تک متاثرہ لڑکی کو وڈیرے کے گھر پر امانتاً رکھا گیا تھا۔

آزاد کشمیر 24 گھنٹوں میں تیندوے کا دوسرا ، نوجوان زخمی

لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے لڑکی کو وڈیرے کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد زہر دے کر قتل کیا تاہم ڈی ایس پی کے مطابق مقامی وڈیرے کے گھر سے لڑکی کے اغوا کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکی کی نانی نے رشتے داروں پر قتل کا الزام لگایا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت نیند کی زیادہ گولیاں کھانے کے باعث ہوئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری اور راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں بھی جرگوں کے فیصلے کی روشنی میں دو خواتین کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔