Maryam Nawaz Sharif fulfilled her promise of providing houses

وزیراعلی مریم نوازشریف نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ چھ ماہ کی قلیل مدت میں سچ کردکھایا

اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل، معیار اور رفتار کا اچھوتا سرکاری منصوبہ بن گیا

6 ماہ میں 62500 گھر بناکر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنا دیا

پانچ سے دس مرلہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلا سود قرض دئیے گئے

عوام نے بھی قرض کی واپسی کا ریکارڈ بنا دیا

99عشاریہ 9فیصد ریکوری پنجاب ہی نہیں، پاکستان میں بھی ایک ریکارڈ ہے

37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں

52 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں

وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہر سال ایک لاکھ گھر دینے کا عوام سے وعدہ کیا تھا

رواں سال دسمبر میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرلیا جائے گا

وزیراعلی مریم نوازشریف آج ایکسپو سینٹر لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی

نئی سکیم کے تحت زمین بھی پنجاب حکومت دے گی،اس پر گھر بھی بنائے گی