وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو “تاخیر سے کیا گیا، ناقابلِ یقین اور مضحکہ خیز دعویٰ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف نے مئی کے تنازعے کے دوران پاکستان کے چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ دعویٰ نہ صرف غیر حقیقی ہے بلکہ اس کا وقت بھی مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک ستم ظریفی ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کو اُن سیاسی رہنماؤں کی اسٹریٹجک کوتاہی کا دفاع کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جنہوں نے بھارت کو ایک بڑی ناکامی سے دوچار کیا۔
3 دہائیوں بعد پنجاب حکومت نے مقامی بینک کے قرضوں کی ادائیگی کر دی
وزیر دفاع کے مطابق، واقعے کے بعد تین ماہ تک بھارت کی جانب سے اس قسم کا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا، جبکہ پاکستان نے فوراً بعد بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگ دی اور غیر جانب دار ماہرین و مبصرین نے بھارتی نقصان کی تصدیق کی۔ ان کے بقول، آزاد ذرائع، عالمی رہنماؤں، بھارتی سیاست دانوں اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارت کے متعدد طیارے، بشمول رافیل، تباہ ہوئے۔




