کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جامعہ کراچی خود کش دھماکے کے بعد چینی قونصلیٹ پہنچ گئے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل کو دھماکے پر بریف کیا اور 3 چینی شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چائینیز قونصلیٹ آمد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چائینیز قونصل جنرل کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے وین دھماکے کے حوالے سے بریف کیا
وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کے نتیجے میں 3چائینیز کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا#karachiblast pic.twitter.com/etHGlzV3Tz— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) April 26, 2022
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے قونصل جنرل کو واقعےکی مکمل تحقیقات کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ دھماکے میں ملوث افرادکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چینی ماہرین کی ملک و صوبے میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، کچھ سازشی عناصر کو پاکستان اور چین کی شراکت داری پسند نہیں، اس قسم کی سوچ اور کرداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔