گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے نمبرزکے حوالے سے بڑافیصلہ کیا گیا ہے ، اب گاڑی کی بجائے مالک کے نام پرنمبرجاری ہوں گے۔پنجاب میں گاڑیاں یاموٹرسائیکلیں مالکان کے نام پررجسٹرڈہوں گی، ایکسائزحکام کے مطابق گاڑی ٹرانسفرکروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتارکرپرانامالک ا پنے پاس رکھے گا ۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت
خریدارکونیانمبرالاٹ ہوگایا شرائط پوری کرنے کے بعد پہلے سے موجودخریدارکے پاس نمبرپلیٹ آویزاں کرسکے گا۔ نمبرپلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانانمبرسرنڈرکرکے نیانمبرنئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔نمبرپلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹرسائیکل اورگاڑی کوآویزاں کیاجاسکے گا،پرانی نمبرپلیٹس آویزاں کرنے پر500سی8ہزارتک اضافی فیس اداکرناہوگی۔
نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم ورولزبناکرسمری حکومت کوبھجوا دی گئی ہے اور اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا،سکیورٹی ایشوز سے نمبرزکوگاڑی کی وجہ سے مالکان پرمنتقلی کی جارہی ہے