پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج (جمعہ) کاروباری ہفتے کے آخری دن زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، کاروبار کا آغاز 454 پوائنٹس کی مثبت پیش رفت کے ساتھ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 1,34,236 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 669 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی انڈیکس 1,34,452 پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے تاریخی سطح عبور کی تھی۔ مسلسل تیزی کے اس رجحان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کیا ہے۔