حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 125.56 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118.31 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، تاہم قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اپریل تک ہو گا۔
وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی گئی! ڈیزل کی قیمت میں 68 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی، سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 205 روپے اور ڈیزل کی قیمت 213 روپے فی لیٹر ہونا تھی! pic.twitter.com/lWpgpRluDo
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) April 1, 2022
خیال رہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت 33 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 28 فروری کے فیصلے کی روشنی میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔