حکومت نے علیم خان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بعد وفاقی وزرا نے علیم خان سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے علیم خان کو منانے کی کوشش تیز کردیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بعد وفاقی وزرا فواد چوہدری، پرویزخٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے رابطہ کیا جس میں وفاقی وزرا نے علیم خان تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق علیم خان آج ترین گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے، جہانگیرترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

اجلاس میں عون چوہدری رہنماؤں کوچوہدری برادران سے ملاقات پراعتماد میں لیں گے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتےعبدالعلیم خان نے لندن میں جہانگیر ترین اور نواز شریف سے ملاقاتیں کی تھیں ، جس میں سیاسی صورتحال پر سمیت وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کرنے سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔